اشتعال انگیز تقریر ، بانی ایم کیو ایم اور فاروق ستار سمیت دیگر کے ناقابل پھر ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملک کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کے لئے مقدمے میں ملوث ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین،ڈاکٹر فاروق ستار ودیگر کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
فاضل عدالت نے مقدمہ میں ملوث سندھ اپوززیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کی ضمانت میں26 دسمبر تک توسیع کردی،فاضل عدالت نے سانحہ 12 مئی کے مقدمے میں درج سے ذائد افراد کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔سماعت کے موقع پر مئیر کراچی سید وسیم اختر سمیت دیگر ملزمان عدالت میں موجود تھے۔