سیکیورٹی اداروں کی کارروائی ،یوسی چیئر مین عامر خان سمیت 2افراد گرفتار ،تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )رضویہ اور بلدیہ ٹاؤن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی یو سی5 کے چئیرمین سمیت2 افراد زیر حراست تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے داخلی اور خارجی راستوں وک رکاوٹیں لگا کرسیل کردیا اور آپریشن کے دوران عامر خان کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔عامر خان یوسی5 کا چیئرمین اور سیاسی جماعت کا علاقائی عہدیدار اوراسی علاقے کا رہائشی ہے۔ادھر بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے کارکن کاشف عرف الطاف کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔