کور کمانڈر کراچی کا رینجرز کے اصلاحی مرکز کا دورہ ، فائدہ اٹھانے والے معاشرے کا کار آمد حصہ بنیں گے:لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے رینجرز کے اصلاحی مرکز کا دورہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے رینجرز کے اصلاحی مرکز کے اغراض و مقاصد ا ور لوگوں کی بحالی کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رینجرز کے اصلاحی مرکز سے فائدہ اٹھانے والے افراد معاشرے کا کار آمد حصہ بنیں گے۔