سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کی کارروائیاں ،تعزیہ جلوس میں گھس کر دہشت گردی کی کو شش کرنے والے ملزم سمیت 4افراد گرفتار
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ(ایس آئی یو)نے2 مختلف کارروائیوں میں4 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ،گرفتار ملزمان میں ایک ملزم چپ تعزیہ کے جلوس میں داخل ہوکر دہشتگردی کرنا چاہتا تھا۔
قائم مقام ایس ایس پی حسن سموں کے مطابق ملزمان محمد انور محمد تنویر اور کاشف علی کو عوامی کالونی سے گرفتار کر کے3 غیر قانونی پستول بمعہ کارتوس برآمد کی گئیں،ملزمان میں محمد انور اشتہاری تھا جس کے خلاف عوامی کالونی تھانے میں پہلے ہی مقدمہ درج ہے ،دوسری کارروائی میں ملزم فاروق احمد کو گرفتار کر کے پستول بمعہ کارتوس برآمد کی گئیں،ملزم نے اسلحہ ھینڈ بیگ میں چھپا رکھا تھا اور وہ چپ تعزئیے کے جلوس میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا ،ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔