بی بی سی نے دنیا بھر سے ہزاروں گانے چنے اور 155 ممالک میں ووٹنگ کے بعد جنید جمشید کا ’’دل دل پاکستان‘‘ ایسے نمبر پر آیا کہ جان کر آپ کا سر فخر سے بلند ہوجائے گا

بی بی سی نے دنیا بھر سے ہزاروں گانے چنے اور 155 ممالک میں ووٹنگ کے بعد جنید ...
بی بی سی نے دنیا بھر سے ہزاروں گانے چنے اور 155 ممالک میں ووٹنگ کے بعد جنید جمشید کا ’’دل دل پاکستان‘‘ ایسے نمبر پر آیا کہ جان کر آپ کا سر فخر سے بلند ہوجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز حویلیاں میں طیارہ حادثے میں پاکستان انتہائی پرکشش شخصیت جنید جمشید سے محروم ہو گیاہے جن کی ملک کیلئے بے انتہاخدمات ہیں ،جنید جمشید ہر نوجوان کے رول ماڈل بھی سمجھے جاتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق جنید جمشید نے اپنے بینڈ کے ہمراہ ملی نغمہ ’دل دل پاکستان‘1987میں گایا جسے ملک بھر میں بے انتہاپذیرائی ملی اور اس نے انہیں مقبولیت کی بلندیوں تک پہنچا دیا ۔یہ ملی نغمہ آج بھی قومی دنوں کی مناسبت سے مختلف تقریبات میں بجایا جاتاہے جبکہ جنید جمشید کو بھی یہ ملی نغمہ بہت پسند تھا ۔2003میں برطانوی نشریاتی ادارے نے پوری دنیا میں سب سے بہترین گانوں کے حوالے سے پولنگ کروائی جس کیلئے دنیا بھر سے 7ہزار گانوں کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ۔بی بی سی کے مطابق اس پولنگ میں 155سے زائد ممالک کے لوگوں نے ووٹنگ کی اور ٹاپ ٹین میں جنید جمشید کا گایا ہوا ’دل دل پاکستان ‘تیسرے نمبر پر آیا ۔

مزید :

لاہور -