کالا شاہ کاکو انٹر چینج سے گوجرانوالہ ٹول پلازہ تک موٹروے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئی

کالا شاہ کاکو انٹر چینج سے گوجرانوالہ ٹول پلازہ تک موٹروے شدید دھند کی لپیٹ ...
کالا شاہ کاکو انٹر چینج سے گوجرانوالہ ٹول پلازہ تک موٹروے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کالا شاہ کاکو انٹر چینج سے گوجرانوالہ ٹول پلازہ تک موٹروے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئی ہے جس کے باعث موٹروے پولیس نے مسافروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جی ٹی روڈ بھی دھند کی لپیٹ میں آگیا ہے جس کی وجہ سے لاہور کے کالا شاہ کاکو انٹر چینج سے گوجرانوالہ ٹول پلازہ تک  حد نگاہ 30 سے 50 میٹر رہ گئی ہے ۔ دوسری جانب شدید دھند کے باعث موٹروے پولیس نے بھی مسافروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ موٹروے پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موٹروے پر ڈرائیورز رفتار ہلکی رکھیں اور گاڑی احتیاط سے چلائیں، جبکہ دوران سفر گاڑیوں میؓں فوگ لائٹ کا استعمال یقینی بنایا  جائے  تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے محفوظ رہا جا سکے ۔

مزید :

لاہور -