گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر گارڈ سے بندوق چلنے سے ایک شخص جاں بحق، گارڈ گرفتار

گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر گارڈ سے بندوق چلنے سے ایک شخص جاں بحق، گارڈ ...
گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر گارڈ سے بندوق چلنے سے ایک شخص جاں بحق، گارڈ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر گارڈ سے اچانک بندوق چل گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیاجبکہ گارڈ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میںجی ٹی روڈپر واقع پٹرول پمپ پرگارڈ سے اتفاقیہ بندوق چل گئی جس کے باعث قریب کھڑا پٹرول پمپ کا ملازم گولی لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بندوق کو قبضے میںلے کرگارڈ کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،پولیس اور فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ گرفتار گارڈکو پولیس متعلقہ تھانے لے گئی جہاں مزید تفتیش کی جائے گی۔

مزید :

گوجرانوالہ -