گھر والوں سے ملنے چترال جانے والا جامعہ کراچی کا طالب علم واپسی پر جہاز حادثے کا شکار ہو گیا

گھر والوں سے ملنے چترال جانے والا جامعہ کراچی کا طالب علم واپسی پر جہاز حادثے ...
گھر والوں سے ملنے چترال جانے والا جامعہ کراچی کا طالب علم واپسی پر جہاز حادثے کا شکار ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ حویلیاں میں کئی پیارے اپنوں سے بچھڑ گئے، جاں بحق ہونے والوں میں جامعہ کراچی کا طالبعلم احترام الحق بھی شامل تھا جو گھروالوں سے ملنے چترال گیا تھا،واپسی پر حادثے کا شکار ہو گیا۔

مزید پڑھیں:طیارے کا المناک حادثہ، جاں بحق ہونے والوں کے گھروں میں صف ماتم ،سمندری کے عامر شوکت کا پہلا فضائی سفر آخری ثابت ہوا

نجی ٹی وی کے مطابق طیارے کے حادثے کے شکار افراد کے اہلخانہ اور عزیزوں پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ بدقسمت طیارے کا ایک مسافر جامعہ کراچی کا طالبعلم احترام الحق بھی تھا، احترام گھر والوں سے ملنے چترال گیا اور واپسی پر موت کے گلے جا لگا۔جامعہ کراچی میں اس ہونہار طالبعلم کی اچانک موت پر سب دکھی ہیں۔ صدر شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن شعیب احمد کا کہنا تھا کہ احترام ہونہار طالبعلم تھا، نصابی اور غیرنصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا تھا۔ سانحہ حویلیاں میں جاں بحق ہونے والے 47افراد کے گھروں میں اس وقت قیامت کا سماں ہے۔

مزید :

کراچی -