کراچی میں شہری کی اطلا ع پررینجرز کا عزیر بلوچ گروپ کے مکان پر چھاپہ،اسلحہ، گولیاں اور منشیات کا بڑا ذخیرہ برآمد

کراچی میں شہری کی اطلا ع پررینجرز کا عزیر بلوچ گروپ کے مکان پر چھاپہ،اسلحہ، ...
کراچی میں شہری کی اطلا ع پررینجرز کا عزیر بلوچ گروپ کے مکان پر چھاپہ،اسلحہ، گولیاں اور منشیات کا بڑا ذخیرہ برآمد

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں شہری کی اطلاع پر رینجرز نے عزیر بلوچ گروپ کے مکان پر چھاپہ مار کر ہزاروں کی تعداد میں گولیاں اوربھاری اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق شہر قائد کے علاقے پرانا گولیمارمیں شہری کی اطلاع پر ررینجرز نے لیاری گینگ وارکے عزیربلوچ گروپ کے ملزم ریاست کے مکان پر چھاپہ مار ا اورکارروائی کے دوران اسلحہ، گولیاں اور منشیات کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا، رینجرز حکام کاکہنا ہے کہ ملزم ریاست کے گھر سے مختلف اقسام کی 5 ہزار گولیاں،66 دستی بم ،ڈیٹونیٹر ،2 بائیس بور پستول،1 تیس بور پستول ، 9 ایس ایم جی ، 50 میگزین ، 9 تیس بور پستول ، 22 میگزین ،11 نائن ایم ایم پستول اور43 میگزین بھی برآمدہوئے ہیں۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ اسلحہ شہر میں بے امنی پھیلانے اور ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونا تھا، رینجرز حکام نے منشیات و اسلحہ قبضے میں لیتے ہوئے مقدمہ درج کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مزید :

کراچی -