بھارتی شہر حیدر آباد دکن میں زیر تعمیر 6منزلہ عمارت گر گئی ،درجنوں افراد دب گئے
حید رآباد دکن(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی شہر حیدر آباد دکن میں زیر تعمیر 7منزلہ عمارت گر گئی ہے،اس عمارت کے نیچے درجنوں افراد دبے ہوئے ہیں۔
بھارتی ٹی وی این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی شہر حیدر آباد دکن میں زیر تعمیر 7منزلہ عمارت گر گئی ہے،اس عمارت کے نیچے درجنوں افراد دبے ہوئے ہیں جن کے زندہ بچنے کے امکانات بہت کم ہیں۔
گھر والوں سے ملنے چترال جانے والا جامعہ کراچی کا طالب علم واپسی پر جہاز حادثے کا شکار ہو گیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ شام کے وقت حیدر آباد دکن کی ایک زیر تعمیر عمارت میں مزدور کام کررہے تھے کہ اچانک گر گئی جس کے نیچے کام کرنے والے تمام افراد دب گئے ہیں جن کے بچنے کے امکانات بہت کم ہیں،ریسکیو اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں،یہ عمارت تلنگا شام کو حادثے کا شکار ہوئی،اس عمارت میں مزدوروں کی فیملیاں بھی رہائش پذیر تھیں۔