جنید جمشید کی نمازجناہ کل ادا نہیں ہوگی،فیصلہ مفتی تقی عثمانی کی مشاورت سے ہواہے:سہیل خان

جنید جمشید کی نمازجناہ کل ادا نہیں ہوگی،فیصلہ مفتی تقی عثمانی کی مشاورت سے ...
جنید جمشید کی نمازجناہ کل ادا نہیں ہوگی،فیصلہ مفتی تقی عثمانی کی مشاورت سے ہواہے:سہیل خان

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف نعت خواں جنید جمشید کے دوست سہیل خان نے کہا ہے کہ کل جنید جمشید کی نماز جنازہ ادا نہیں کی جائے گی ،یہ فیصلہ مفتی تقی عثمانی کی مشاورت سے ہواہے۔

نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق گزشتہ روز حادثے کاشکار ہونیوالے بد قسمت طیارے میں شہید ہونیوالے معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید کے دوست سہیل خان نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل جنید جمشید کی نماز جنازہ ادا نہیں ہوگی ہم نے مفتی تقی عثمانی سے مشاور ت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے،ڈی این اے کی رپورٹ آنے کے بعد جنید جمشیدکی نماز جنازہ کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

سہیل خان نے جنید جمشیدکی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جنید قرآن حفظ کر رہے تھے وہ تہجد کے وقت اٹھ کر قرآن حفظ کیا کرتے تھے، جنید جمشید آخری دنوں میں موت کا تذکرہ کثرت سے کرنے لگے تھے جبکہ انہوں نے آخری بیان میں بھی موت کا ہی تذکرہ کیا۔

مزید :

کراچی -