گورنر ہاﺅسز کے بعدایوان صدر کو بھی عوام کیلئے کھول دیا گیا

گورنر ہاﺅسز کے بعدایوان صدر کو بھی عوام کیلئے کھول دیا گیا
گورنر ہاﺅسز کے بعدایوان صدر کو بھی عوام کیلئے کھول دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے منشور کے مطابق گورنر ہاﺅسز کے بعد ایوان صدر کو عوام کیلئے کھول دیا گیا،ایوان صدر آنے والے شہریوں کو اپنے ساتھ شناختی کارڈ لانے کی ہدایت کی گئی ہے ،شناختی کارڈ کے بغیر شہریوں کو ایوان صدر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے اپنے منشور کے مطابق گورنر ہاﺅسز کے بعد ایوان صدر کو عوام کیلئے کھول دیا ہے، شہریوں کی بڑی تعداد ایوان صدر دیکھنے کیلئے پہنچ گئی ہے،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،ایوان صدر کو ہر ہفتے کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک عوام کیلئے کھولاجائے گا،کوریج کیلئے آنے والے صحافیوں کو میڈیاکارڈ اور شناختی کارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے،ایوان صدر میں شہریوں کا داخلہ اسمبلی گیٹ کی جانب سے ہو گا۔