صدر مملکت عارف علوی نے بھی ہزاروں روپے رشوت دینے کا اعتراف کرلیا مگر کیوں؟ وجہ بھی بتادی

صدر مملکت عارف علوی نے بھی ہزاروں روپے رشوت دینے کا اعتراف کرلیا مگر کیوں؟ ...
صدر مملکت عارف علوی نے بھی ہزاروں روپے رشوت دینے کا اعتراف کرلیا مگر کیوں؟ وجہ بھی بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر  مملکت عارف علوی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے  ٹیلی فون لگوانے کیلئے رشوت دی تھی۔

پاکستان میں رشوت ستانی کس قدر عام ہوچکی ہے اس کا اندازہ ہر اس شخص کو ہے جس کو زندگی میں کبھی نہ کبھی کسی سرکاری محکمے سے کوئی کام پڑا ہو۔ یہ بیماری آج کی نہیں بلکہ اس زمانے میں بھی عام تھی جس کے بارے میں آج کے بزرگ نوجوانوں کو یہ کہتے پائے جاتے ہیں کہ ’ ہمارا زمانہ بہت اچھا تھا‘۔ اس کی ایک واضح مثال پاکستان کے صدر عارف علوی بھی ہیں جنہوں نے 1970 میں ٹیلی فون لگوانے کیلئے 50 ہزار روپے کی رشوت دی تھی ۔

یہ وہ وقت تھا جب موبائل فون کے بارے میں تصور تک موجود نہیں تھا لیکن پاکستانی کرنسی کی ویلیو بہت تھی ،  تو ایسے وقت میں اتنی بڑی رشوت واقعی حیران کن ہے۔ ایک  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ جب وہ  ڈینٹسٹ بنے تو انہوں نے  1970ءکی دہائی میں ٹیلی فون لگوانے کیلئے 50 ہزار روپے رشوت دی تھی۔