فیصل آباد،پولیس نے تیسری جماعت کے طالبعلم کو چوری کے شبہ میں حوالات میں بندکردیا
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آباد پولیس نے تیسری جماعت کے طالب علم کو چوری کے شبہ میں حوالات میں بند کردیا۔
بچے کی والدہ نے الزام عائد ہے کہ بچہ3 دن سے حوالات میں بند ہے وہ بارات میں پیسے لوٹنے گیا تھا،ان کا کہناتھا کہ میرا بچہ بے قصور ہے اس نے کوئی گناہ نہیں کیا ،ایس ایچ او تھانہ غلام محمد کا کہناتھا کہ بچے نے موبائل فون اور رقم چوری کی ،شادیوں میں چوری کیلئے بچوں کا پورا گینگ ہے ۔