کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف کا طبی معائنہ، رپورٹس نارمل

کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف کا طبی معائنہ، رپورٹس نارمل
کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف کا طبی معائنہ، رپورٹس نارمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوٹ لکھپت جیل میں قید اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا معائنہ کیا گیا جس میں شہباز شریف کے تمام ٹیسٹ رپورٹس کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔
کوٹ لکھپت جیل میں جناح ہسپتال کے خصوصی میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا۔ ڈاکٹرز نے شہباز شریف کا بلڈ پریشر اور شوگر سمیت خون کے مختلف ٹیسٹ لئے جس کے بعد شہباز شریف کے تمام رپورٹس نارمل قرار دی گئی۔
گزشتہ روز ڈاکٹروں نے طبیعت ناسازی کے باعث شہباز شریف کو آرام، ہوا دار کمرے اور بروقت ادویات کھانے کی ہدایت دے رکھی تھی، جنرل سرجن پروفیسر طیب عباس 4 رکنی ٹیم کے سربراہ تھے۔ٹیم میں آرتھو پیڈک پروفیسر راشد سعید، آنکالوجسٹ پروفیسر محمد اکرم سمیت میڈیسن پروفیسر شامل تھے۔ میڈیکل ٹیم کو شہباز شریف کی کمر اور گردن کے مہروں کے چیک اپ کی ہدایات بھی دی گئی تھی جس کے بعد آج ہونیوالے طبی معائنے میں شہباز شریف کی رپورٹس کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔