وزیر اطلاعات فواد چوہدری اس وقت کہاں ہیں ؟ حکومت پاکستان نے ایسا انکشاف کر دیا کہ پوری دنیا ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائے گی

وزیر اطلاعات فواد چوہدری اس وقت کہاں ہیں ؟ حکومت پاکستان نے ایسا انکشاف کر ...
وزیر اطلاعات فواد چوہدری اس وقت کہاں ہیں ؟ حکومت پاکستان نے ایسا انکشاف کر دیا کہ پوری دنیا ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے 100 روز پورے ہو چکے ہیں جس دوران کئی بلنڈرز مارے گئے اور یوٹرن لئے گئے جس پر کافی شور مچا تو وزیراعظم نے لفظ ’یوٹرن‘ کی نئی تشریح کر ڈالی۔
حکومت کے اگلے 100 روز شروع ہو گئے ہیں مگر بلنڈرز اور جگ ہنسائی کا سلسلہ تاحال تھمنے میں نہیں آ رہی جس کی تازہ ترین مثال حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے کی جانے والی ٹویٹ ہے۔ اس ٹویٹ میں فواد چوہدری کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے طلباءکو لیکچر دیتے ہوئے تصویر شیئر کرنے کیساتھ بتایا گیا کہ وہ لندن میں ہیں اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے طلباءسے خطاب کر رہے ہیں۔


یہ ٹویٹ سامنے آنے کے بعد ایک مرتبہ پھر پاکستان کی جگ ہنسائی شروع ہو گئی کیونکہ دنیا کی معروف ترین یونیورسٹیوں میں سے ایک آکسفورڈ یونیورسٹی انگلینڈ کے شہر آکسفورڈ میں واقع ہے اور فواد چوہدری بھی آکسفورڈ یونیورسٹی کے دورے پر تھے مگر حکومت پاکستان کی جانب سے کی جانے والی ٹویٹ میں بتایا گیا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی لندن میں واقع ہے جس پر ہر مکتبہ فکر کا شخص ہی حیران رہ گیا۔
اس ٹویٹ کے وائرل ہونے کے بعد یقینا ٹویٹ کرنے والوں کو بھی معلوم ہو گیا کہ انہوں نے کم علمی میں سنگین غلطی کر دی ہے اور پھر یہ ٹویٹ سرے سے ڈیلیٹ ہی کر دی گئی۔