دلہن نے شادی میں آنے والے مہمانوں کا پولی گراف ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ کردیا

دلہن نے شادی میں آنے والے مہمانوں کا پولی گراف ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ کردیا
دلہن نے شادی میں آنے والے مہمانوں کا پولی گراف ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک دلہن نے اپنی شادی میں آنے والے مہمانوں کا پولی گراف ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ کر دیا جس کی وجہ ایسی تھی کہ سن کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ میل آن لائن کے مطابق اس دلہن نے فیس بک پر ایک گروپ بنایا جس میں ان تمام لوگوں کو شامل کر لیا جنہیں شادی پر مدعو کر رکھا تھا۔ گروپ میں اس نے ایک ڈریس کوڈ دیا اور متوقع مہمانوں سے کہا کہ انہیں اس ڈریس کوڈ پر لازمی عمل کرنا ہو گا۔ اس ڈریس کوڈ میں مردوخواتین کے لیے نہیں بلکہ ان کے موٹاپے کے حساب سے بھی مختلف قسم کے ملبوسات منتخب کیے گئے تھے اور مہمانوں پر لازم قرار دیا گیا تھا کہ وہ جس صنف اور وزن کے ہوں وہ اسی کے مطابق مقرر کردہ لباس پہن کر شادی میں آئیں گے۔

دلہن نے تو یہ ڈریس کوڈ اس سیکرٹ گروپ میں پوسٹ کیا تھا لیکن گروپ میں موجود کسی شخص نے اس پوسٹ کا سکرین شاٹ لے کر اپنی شناخت مخفی رکھتے ہوئے ویب سائٹ Redditپر پوسٹ کر دیا جو آن کی آن میں وائرل ہو گیا اور ہزاروں صارفین اس دلہن کا مذاق اڑانے لگے۔اس پر دلہن آگ بگولہ ہو گئی اور اس نے مطالبہ کر دیا کہ شادی میں آنے والے تمام مہمانوں کا پولی گراف ٹیسٹ کیا جائے گا تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ اس کی پوسٹ کا سکرین شاٹ کس شخص نے پھیلایا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -