قومی ہاکی ٹیم کے نائب کپتان عماد شکیل بٹ پر عائد ایک میچ کی پابندی ختم

قومی ہاکی ٹیم کے نائب کپتان عماد شکیل بٹ پر عائد ایک میچ کی پابندی ختم
قومی ہاکی ٹیم کے نائب کپتان عماد شکیل بٹ پر عائد ایک میچ کی پابندی ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن(ایف آئی ایچ) نے عالمی کپ میں پاکستانی ٹیم کے نائب کپتان عماد شکیل بٹ پر عائد ایک میچ کی پابندی ختم کردی۔
بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ کپ میں ملائیشیا کے خلاف میچ کے دوران حریف کھلاڑی سے ٹکرانے پر قومی ہاکی ٹیم کے نائب کپتان پر ایک میچ کی پابندی عائد کی تھی تاہم پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے اس اقدام کو چیلنج کرتے ہوئے پابندی ختم کرنے کی اپیل کی تھی۔
ایف آئی ایچ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے اپیل منظور کرتے ہوئے پابندی ختم کردی ہے تاہم دوبارہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر عماد بٹ کو معطل کرنے کی سفارش کی ہے۔دوسری جانب انجری کا شکار ہونے والے قومی ٹیم کے کپتان رضوان سینئر کی جگہ ارسلان قادر نے بھارت پہنچ کر قومی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔
رضوان سینئر ملائیشیا کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے اور بعد ازاں اسکین میں ان کے سیدھے پاؤں کی انگلی میں فریکچر کا انکشاف ہوا تھا۔قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا اگلا میچ 9 دسمبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔

مزید :

کھیل -