”مجھے بھارتیوں نے کہا تھا کہ پیسے لے لو اور میچ چھوڑ دو“ پاکستان کے معروف کھلاڑی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سکواش کھلاڑی فرحان محبوب نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی آفیشلز نے 2014ءمیں پیسوں کے بدلے میچ فکسنگ کی پیشکش کی تھی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سکواش کھلاڑی فرحان محبوب کا کہنا ہے کہ بھارتی آفیشلز نے 2014ءمیں ایشین ٹیم چیمپئن شپ کے دوران فکسنگ کی پیشکش کی۔ بھارتی آفیشلز نے کہا کہ ’پیسے لے لو اور میچ چھوڑ دو‘ جس کے بعد فوری طور پر پاکستانی آفیشلز کو آگاہ کردیا تھا۔
سکواش کھلاڑی کا کہنا ہے کہ بھارتی آفیشلز کو فکسنگ کی پیشکش پر جواب دیا کہ ایک کروڑ کیا ایک ارب بھی لے کر ملک کو نہیں بیچ سکتا۔یاد رہے کہ 2014ءمیں ہونے والی ایشین ٹیم چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے اپنے اعزاز کا دفاع کامیابی سے کیا تھا اور ملائیشیا کی ٹیم کو شکست دی تھی جبکہ اس ٹورنامنٹ میں بھارت کی تیسری پوزیشن تھی۔