وزراء کے قلمدان تبدیل کرنا حکومت کا حق،سب کے لئے ایک قانون اور نیب آرڈیننس میں تبدیلی ہونی چاہیئے:نیئر حسین بخاری

وزراء کے قلمدان تبدیل کرنا حکومت کا حق،سب کے لئے ایک قانون اور نیب آرڈیننس ...
وزراء کے قلمدان تبدیل کرنا حکومت کا حق،سب کے لئے ایک قانون اور نیب آرڈیننس میں تبدیلی ہونی چاہیئے:نیئر حسین بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ آرڈٖیننس کے سہارے جمہوری حکومتیں نہیں چلتیں،وزراء کے قلمدان تبدیل کرنا حکومت کا حق ہے لیکن یوں لگتا ہے کہ حکومتی حلقوں کے اندر اس حوالے سے کوئی بات ضرور ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ نیب صرف سیاسی لوگوں کے خلاف کیوں استعمال ہو رہا ہے؟ باقی ادارے کیوں اس کے دائرے سے باہر ہیں؟ احتساب کے معاملے میں سب کے لیے ایک ہی قانون ہونا چاہیئے اور اس کے لئے نیب آرڈیننس میں تبدیلی ہونی چاہیئے، جب قائمہ کمیٹی میں معاملہ آئے گا تب ہم دیکھیں گے کہ اس ادارے کو  سرے سےختم ہونا چاہیئے یا اس میں صرف ترامیم ہونی چاہئیں؟۔

انہوں نے کہا کہسرکاری زمین پر تجاوزات کی اجازت جن سرکاری اہلکاروں نے دی، ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیئے،ہم کسی بھی سطح پر ہونے والی نا انصافی اور کرپشن کے خلاف ہیں ۔نیئر حسین بخاری نے آرڈیننس کے ذریعے قانون سازی پر تنقید کرتے ہوئے  کہا کہ جمہوری حکومتیں اس طریقے سے نہیں چلا کرتیں، یہ صرف مارشل لا دور میں ہوتا ہے، اٹھارویں ترمیم سے پہلے حکومتیں ایک آرڈیننس کو بار بار جاری کیا کرتی تھیں لیکن اب اسے 120 دن بعد پارلیمنٹ سے منظور کرانا ہوتا ہے۔

مزید :

قومی -