ایگزٹ کنٹرول لسٹ کا قانون سے کوئی تعلق نہیں،حکومت مریم نواز کانام ای سی ایل سےنکال دے:عرفان قادر

ایگزٹ کنٹرول لسٹ کا قانون سے کوئی تعلق نہیں،حکومت مریم نواز کانام ای سی ایل ...
ایگزٹ کنٹرول لسٹ کا قانون سے کوئی تعلق نہیں،حکومت مریم نواز کانام ای سی ایل سےنکال دے:عرفان قادر

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف قانون دان اورسابق اٹارنی جنرل عرفان قادرنےکہاہےکہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ کا قانون سے کوئی تعلق نہیں،حکومت کو  چاہئے کہ مریم نواز کانام ای سی ایل سےنکال دے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو  کرتے  ہوئے سینئر قانون دان عرفان  قادر ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہایگزٹ کنٹرول لسٹ کا قانون سے کوئی تعلق نہیں،اس کا الگ قانون ہے،حکومت جب کسی کا نام ای سی ایل میں ڈالتی ہے تو وہ کہتی ہے کہ نیب کے کہنے پر ڈالا گیا ہے،یہ ایک سیاسی طریقہ ہے،ای سی ایل میں کسی کا نام ڈالنا عدالت کا نہیں بلکہ حکومت کا اختیار ہے لیکن اس کے لیے حکومت کے پاس کوئی خاص وجہ ہونی چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ اگر عدالت نے ضمانت دے دی ہے تواس کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی کوئی وجہ نہیں بنتی اور حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکال دے۔سینئر قانون دان عرفان قادر نے کہا کہ پاکستانی عدالتوں میں دو طرح کے مقدمات ہوتے ہیں، ایک بڑے لوگوں اور سیاستدانوں کے اور دوسرے عام لوگوں کے لیے، پاکستان کی سیاسی تاریخ میں عدالتوں کا بڑا کردار رہا ہے،پاکستانی عدالتوں کو سیاسی پیرائے میں پرکھا جاتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ اس موقع پر عدالتیں مختلف راستے پر ہوتی ہیں اور 70 سالوں سے یہ ملک اُسی طرح چل رہا ہے۔عرفان قادر نے کہا کہ اگر سائل کیس کی ایمرجنسی کی سماعت فائل کرے تو اسے سنا جا سکتا ہے تاہم یہ فیصلہ عدالت کرے گی کہ کیس فورا سنا جائے یا نہیں؟۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...