وفاقی حکومت کا اتحادیوں سے رابطے برقرار رکھنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا اتحادیوں سے رابطے برقرار رکھنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا اتحادیوں سے رابطے برقرار رکھنے کا فیصلہ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت کا اتحادیوں سے رابطے برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی جانب سےاتحادی جماعتوں کے ساتھ رابطوں کا مقصد اتحادیوں کے مطالبات اور تحفظات سے آگاہی ہے، تمام اتحادی جماعتوں سے رابطے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اتحادیوں سے رابطے کے لیے ایک کمیٹی بھی بنائی ہے، جو کہ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ق) کے بعد دیگر جماعتوں کے رہنماں سے بھی ملاقات کرے گی۔حکومتی رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ق) کے بعد جی ڈی اے اور بی این پی کے رہنماں سے بھی ملاقات کرے گی۔جی ڈی اے کے وفد سے حکومتی کمیٹی کی ملاقات آئندہ ہفتے ہوگی، جبکہ حکومتی رابطہ کمیٹی اتحادیوں کے تحفظات وزیراعظم تک پہنچائے گی۔وفاقی حکومت کی طرف سے اتحادی جماعتوں کے ساتھ رابطوں کا مقصد اتحادیوں کے مطالبات اور تحفظات سے آگاہ رہنا ہے۔

مزید : قومی


loading...