نئے میڈیکل بورڈ کا آصف زرداری کے دماغ کا معائنہ

نئے میڈیکل بورڈ کا آصف زرداری کے دماغ کا معائنہ
نئے میڈیکل بورڈ کا آصف زرداری کے دماغ کا معائنہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کے لیے تشکیل دیئے گئے نئے میڈیکل بورڈ نے کام کا آغاز کر دیا,نئے میڈیکل بورڈ نے سابق صدر آصف علی زرداری کا معائنہ کیا، میڈیکل بورڈ نے سابق صدر کے دماغ کا ایم آر آئی بھی کیا,میڈیکل بورڈعدالتی احکامات کی روشنی میں آصف زرداری کےذاتی معالج سےمشورہ لےگا۔

نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں  ترجمان پمز کےحوالےسےبتایاہے کہ پروفیسر ڈاکٹر مظہر بادشاہ کی سربراہی میں نئے بننے والے میڈیکل بورڈ نےسابق صدرآصف زرداری کے دماغ کا تفصیلی معائنہ کیا اور  ایم ار آئی بھی کی گئی۔آصف زرداری کےعلاج کےلیےبنائےگئےمیڈیکل بورڈمیں مزیدڈاکٹرزکااضافہ کرنے کا  فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے آصف زرداری کےذاتی معالج ڈاکٹرعاصم بھی اُن کی صحت کےمعاملات دیکھیں گے،پمزکےمیڈیکل بورڈنےآصف زرداری کےذاتی معالج کوبھی بورڈ میں  شامل کرنے کاعندیہ دیاتھا  تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پمزکےمیڈیکل بوڈرکوسابق صدرکےذاتی معالج کےدورےسےمتعلق کوئی مراسلہ نہیں ملا۔

یاد رہےکہ وفاقی ادارے قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین  کو اسلام آباد کے زرداری ہاؤس سے گرفتار کیا تھا، آصف علی زرداری کی گرفتاری رواں سال جون کے مہینے کی دس تاریخ کو عمل میں آئی تھی۔2015 کے جعلی اکانٹس اور فرضی لین دین کے مقدمے کے حوالے سے  آصف زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور بڑے بڑے کاروباری شراکت داروں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ایف آئی اے نے ابتدائی طور پر معروف بینکر حسین لوائی کو گرفتار کیا تھا جسکے بعد اگست 2018 میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں ہی اومنی گروپ کے چیئرمین انور مجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی مجید کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔7 ستمبر 2018 کو سپریم کورٹ نے سابق صدر مملکت اور ان کی بہن کی جانب سے مبینہ طور پر جعلی اکانٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیے جانے کے مقدمے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی)تشکیل دے دی تھی۔

مزید :

قومی -