مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس موخر

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس موخر
مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس موخر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس موخر کردیا گیاہے، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی صدارت میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 11دسمبر کو ہونا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے وزیر اعظم کو اضافی ایجنڈا بھجوایا گیا ہےچونکہ اضافی ایجنڈے پر کام کیلئے مزید 10روز دردکار ہونگے لہذا 11دسمبر کو ہونے والے اجلاس کو موخر کردیا گیا ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل نے 11دسمبر کو 10نکاتی ایجنڈے پر غور کرنا تھا۔ مشترکہ مفادات کونسل کے نئے اجلاس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔

مزید :

قومی -