موجودہ حکومت اہم قومی معاملات کے حل میں غیر سنجیدہ ہے:احسن اقبال

موجودہ حکومت اہم قومی معاملات کے حل میں غیر سنجیدہ ہے:احسن اقبال
موجودہ حکومت اہم قومی معاملات کے حل میں غیر سنجیدہ ہے:احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر داخلہ اَحسن اقبال نےکہاہے کہ موجودہ حکومت اہم قومی معاملات کے حل میں غیر سنجیدہ ہے،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی وجہ سے حکومت کی جگ ہنسائی ہوئی،کارکردگی چھپانے کیلئے اپوزیشن کی کردار کشی کی جاتی ہے، مائنس ون ایجنڈا اپوزیشن کا نہیں پی ٹی آئی کے اندر سے نکل رہا ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےاَحسن  اقبال نےکہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اہم قومی معاملات کے حل میں غیر سنجیدہ ہے، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے کو حکومت نے الجھا یا جس کی وجہ سے حکومت کی جگ ہنسائی ہوئی، حکومت اپنی کارکردگی کو چھپانے کیلئے اپوزیشن کی کردارکشی میں لگی ہوئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو مہنگائی اور غربت کے سوا کچھ نہیں دیا بلکہ مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں،مسلم لیگ ن دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر مہنگائی کے خلاف بھر  پور احتجاج کرے گی۔اَحسن اقبال کا کہنا تھا کہ مائنس ون ایجنڈا اپوزیشن کا نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے اندر سے نکل رہا ہے،پی ٹی آئی کے اراکین اپوزیشن سے رابطے کر رہے ہیں ،فرینڈز آف خان کے آگے سینئر وزراء بھی بےبس ہیں،پارٹی اور حکومت میں بدترین شہنشاہیت کی شکایتیں کر رہے ہیں ، تحریک انصاف ملک کو تو تبدیل نہ کر سکی البتہ اس کے اندر تبدیلی آ چکی ہے۔

مزید :

قومی -