حکومت کی ناکامی نوشتہ دیوار،مریم نواز کے متحرک ہونے سے حکومت کو پریشانی ہوسکتی ہے:طارق فضل چوہدری

حکومت کی ناکامی نوشتہ دیوار،مریم نواز کے متحرک ہونے سے حکومت کو پریشانی ...
حکومت کی ناکامی نوشتہ دیوار،مریم نواز کے متحرک ہونے سے حکومت کو پریشانی ہوسکتی ہے:طارق فضل چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے،مریم نواز کے متحرک ہونے سے حکومت کو پریشانی ہوسکتی ہے،اپوزیشن حکمت عملی کے ذریعے چل رہی ہے،تشخیص ہونے پر نواز شریف کے علاج کا فیصلہ ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے،مریم نواز کے قومی معاملات پر متحرک ہونے یا نہ ہونے پر عدالتوں کو تو کوئی پریشانی نہیں ہے البتہ تحریک انصاف کی حکومت کو پریشانی لاحق ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بیرون ملک نواز شریف کی بیماری کی تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے مزید ٹیسٹ ہورہے ہیں تاہم تشخیص ہونے کے بعد شہباز شریف فیصلہ کریں گے کہ اُن کا علاج لندن یا امریکہ میں کرائیں گے۔