گیس ہیٹر نے سب انسپکٹر سمیت 2افراد کی جان لے لی

گیس ہیٹر نے سب انسپکٹر سمیت 2افراد کی جان لے لی
گیس ہیٹر نے سب انسپکٹر سمیت 2افراد کی جان لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چترال (آن لائن) چترال شہر میں نیو بازار کے عقب میں واقع ایک رہائشی کمرے میں ہیٹر کے لئے استعمال کئے جانے والے سیلنڈر سے گیس لیک ہونے سے دو افراد مردہ پائے گئے جن میں ایک چترال پولیس کا سب انسپکٹر رحمت الدین اور دوسران کارشتہ دار نصیر الدین ہے،مرنے والے دونوں افراد کا تعلق کریم آباد کے گاؤں ہنجیل سے تھا۔

عینی شاہدین نے بتایاکہ ہفتے کے روز جب ان کا کمرہ عرصے تک بند رہا تو قریبی کمرے میں رہائش پذیر افراد نے پولیس کو اطلاع کردی جس پر اُن کے کمرے کا دروازہ توڑکردیکھا تو دونوں دم گھٹ جانے کے باعث جاں بحق ہوچکے تھے جبکہ کمرے میں گیس بھری ہوئی  تھی۔ دونوں لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد گاؤں روانہ کردی گئیں۔ پولیس آفیسر رحمت الدین  کانماز جنازہ پولیس لائن میں پڑھایا گیا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض خان موجود تھے ۔