نوشہرہ،ایچ سی ک مختلف غیر رجسٹرڈ ڈینٹل کلینکس کا دورہ،3 سیل،4 کو نوٹس
پبی (نمائندہ پاکستان) ہیلتھ کیئر کمیشن خیبر پختونخوا نوشہرہ کے انسپکٹرامان اللہ خان مر وت نے تحصیل پبی میں مختلف ایچ سی ایف کا معائنہ عطا ئی اور غیر رجسٹرڈ ڈینٹل کلینک سمیت 3 کلینکوں کوسیل اور 4 کو کلینکوں کورجسٹرڈکر نے کے لئے نو ٹس جاری کئے تفصیلات کے مطابق عطا ئی اور غیر رجسٹرڈ کلینکوں کولیبار ٹریوں کے خلاف جا ری آپریشن کے دوران ہیلتھ کیئر کمیشن خیبر پختونخوا نوشہرہ کے انسپکٹرامان اللہ خان مر وت نے تحصیل پبی میں مختلف ایچ سی ایف کا معائنہ کے دوران دارالفضل داوخانہ میں طبیب بشر احمد غیر رجسٹرڈ دوا خانہ میں ایلوپیتھی پریکٹس کرتے پایا گیا سید الابرار کلینک پشتون گڑھی میں فارماسٹ غیر رجسٹرڈ کلینک میں ایلوپیتھی کر تے ہو ئے پکڑا ایسی طرح. فاضل ڈینٹل کلینک پبی میں عطا ئی دندان سازی کرتے پایا گیا تھا کسی کے پاس کو ئی دستا ویز نہ ہو نے پر تینوں کلینکوں کو سیل کیا ایسی طر ح پبی بازار میں رجسٹریشن نہ ہو نے پر ڈاکٹر عنایت اللہ چمکنی کلینک ڈاکٹر گل زادہ آفریدی آئی کلینک ڈاکٹر جمشید قادر کلینک ڈاکٹر ظہیر اللہ الٹراساؤنڈ کلینک کو اپنے کلینکوں جلد از جلدرجسٹر یشن کرنے کے لئے نو ٹس جا ری کئے