کراچی میں ڈینگی سے مزید 2 افراد جاں بحق، مجموعی ہلاکتیں 45 ہوگئیں

    کراچی میں ڈینگی سے مزید 2 افراد جاں بحق، مجموعی ہلاکتیں 45 ہوگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہرقائدکراچی میں ڈینگی سے متاثرہ مزید 2 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد رواں سال سندھ بھر میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 45 ہوگئی۔کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی مچھر عوام کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے اور شہری مسلسل ڈینگی کا شکار ہوکر جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔ترجمان انسداد ڈینگی پروگرام کے مطابق شہر میں ڈینگی سے 2 اور ہلاکتیں سامنے آئیں ہیں۔ ڈینگی سے جاں بحق ہونیوالوں میں ابوالحسن اصفہانی روڈ کی رہائشی 32 سالہ خاتون اور عثمان آباد کا 16 سالہ لڑکا شامل ہے۔ترجمان کے مطابق سندھ میں رواں سال ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 45 جبکہ کراچی سمیت سندھ بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہزار ہوچکی ہے۔
ڈینگی ہلاکتیں

مزید :

صفحہ آخر -