ریونیو میں 62فیصداضافہ، وزارت مواصلات نے 15ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

  ریونیو میں 62فیصداضافہ، وزارت مواصلات نے 15ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت مواصلات نے 15 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، ریونیو میں 62 فیصد ریکارڈ اضافے کیساتھ 24 ارب 42 کروڑ کا اضافہ ہوا ہے۔این ایچ اے نے احتساب کے عمل سے 11 ارب 90 کروڑ روپے حاصل کئے، اسی طرح محکمے نے کفایت شعاری مہم پرعمل کر کے 23 کروڑ 78 لاکھ کی بچت کی۔ اس دوران این ایچ اے نے 15 ماہ میں شفافیت کیلئے ای بینڈنگ کا بھی آغاز کیا، محکمے نے تمام جاری منصوبے بروقت مکمل کئے۔این ایچ اے نے اس دوران سی پیک کے مغربی روٹ کا بھی آغاز کیا۔ شفافیت اور عوام کی آسانی کیلے موبائل ایپ بھی شروع کی، این ایچ کے7 منصوبوں کا سپیشل آڈٹ کیا گیا جبکہ وزیراعظم کے قائم کردہ کمیشن کو 9 کیسز کا ریکارڈ فراہم کیاگیا۔
وزارت مواصلات

مزید :

صفحہ آخر -