الزامات کی بنیادپررہنما ؤں کو قید رکھنا روایت بن گئی،شیری رحمان
سکھر(آئی این پی) پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ بغیر کسی ثبوت،صرف الزامات کی بنیادپررہنما وں کو نوے نوے دن تک قید رکھنا روایت بن گئی ہے لیکن ہم ڈیل کرنے والے لوگ نہیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق سکھر میں پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ کونساتفتیشی عمل ہے، سیاسی شخصیات کی بدنامی کی جارہی ہے، ساڑھے5 ارب روپے کا الزام لگایا گیا ہے کہاں ہے وہ الزام؟، بغیر کسی ثبوت،صرف الزامات کی بنیاد پر رہنماں کو نوے نوے دن تک قید رکھنا روایت بن گئی ہے۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ہم ڈیل کرنیوالے لوگ نہیں ہیں، بی آر ٹی منصوبہ دیکھ لیں،مالم جبہ کاپراجیکٹ ہمارے سامنے ہے، دہرے معیار کی کوئی ساکھ نہیں ہے، اتنا قرض لیا کہ پاکستان کی تاریخ نے کبھی اتنا قرض نہیں دیکھا۔پی پی رہنما نے کہا کہ خیبر سے کراچی تک کسی کاچولہا نہیں جل رہا، ٹماٹرکی بوری سونے کی قیمت کی طرح فروخت ہورہی ہے، لوگوں کے پاس قوت خرید نہیں پیٹرول ڈالنے کے پیسے نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کس پر کونسا کیس ثابت ہواہے؟ تاریخ گواہ رہے گی جمہوریت کے نام پرکیاکھیل رچایاگیا، شیری رحمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کوبھی مفلوج کردیاگیا، 2015سے فارن فنڈنگ کی تفتیش ہورہی ہے، یہ نہیں چاہتے ہیں کہ اس پرسوال ہو، احتساب فارن فنڈنگ پر کیوں نہیں ہوتا؟فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن انہیں گھربھیج دیگا۔
شیری رحمان