گیزر ار ہیٹر کے گھریلو استعمال پر صارفین کو 30ہزار روپے تک بل ادا کرنا پڑیگا: ماہرین 

گیزر ار ہیٹر کے گھریلو استعمال پر صارفین کو 30ہزار روپے تک بل ادا کرنا پڑیگا: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیاقت کھرل) محکمہ سوئی گیس کے ماہرین نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے سردیوں کے جاری موسم میں پرانے گیزروں کے اوپرکون بفل نصب نہ کی اور ہیٹرز کا استعمال بھی جاری رکھا تو انہیں ماہانہ 30 سے 35ہزار روپے بل کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرین نے کہا کہ ناقص کوالٹی کے گیس ہیٹرز اور بوسیدہ و پرانے پائپ بھی گیس بل میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ گیزر کی ٹائمنگ نہ ہونے سے گیس کا استعمال چار ایچ ایم سے بڑھ جاتا ہے جس پر بل سینکڑوں کی بجائے ہزاروں میں چلا جاتا ہے۔ گیس کمپنی بلنگ کے اعلیٰ حاضر و ریٹائرڈ افسران کا کہنا ہے کہ فلیٹ ریٹ نہ ہونے کی وجہ سے مختلف سلیب میں آنے سے بلوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ گیس ماہرین کا کہنا ہے کہ صارفین کم سے کم گیس کا استعمال کریں اور اس میں ناقص فٹنگ کو ختم کر کے معیاری فٹنگ سے گیس کے 70سے 80فیصد اضافی بلوں سے بچا جا سکتا ہے جبکہ اس حوالے سے گیس کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ گیس کے ہوشر بلوں سے بچنے کے لئے صارفین گیس کا کم سے کم گیس استعمال کریں تو اس طرح موسم سرما میں گیس کا بل 250سے 550روپے اور پانچ سے چھ ہزارتک کے اندر رہے گا۔ گیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ موسم سرما میں گیس کو صرف کھانا پکانے کیلئے استعمال کیا جائے۔اور گیزر و گیس ہیٹرز کا استعمال نہ کیا جائے گا۔
گیس ماہرین

مزید :

صفحہ آخر -