پاکستانی نژاد امریکی صحافی امریکی صدارتی مباحثہ ماڈریٹ کرنے کیلئے منتخب
نیویارک (مانیٹر نگ ڈیسک)پاکستانی نژاد امریکی صحافی آمنہ نواز کو امریکہ کے صدارتی امیدوار بننے کے ڈیموکریٹ خواہشمندوں کا مباحثہ ماڈریٹ کرنے کے لیے منتخب کر لیا گیا۔ آمنہ نواز جنوبی ایشیاء سے تعلق رکھنے والی پہلی امریکی ہیں جو صدارتی مباحثہ ماڈریٹ کرکے تاریخ رقم کریں گی۔امریکا کے صدارتی امیدوار بننیکے ڈیموکریٹ خواہشمندوں کا یہ مباحثہ 19 دسمبر کو کیلی فورنیا میں ہوگا۔40 برس کی آمنہ نواز امریکی ٹی وی پی بی ایس سے وابستہ ہیں جو بطور سینئر نیشنل کوریسپونڈنٹ خدمات انجام دے رہی ہیں۔ پاکستانی نڑاد امریکی صحافی آمنہ نواز پاکستان، افغانستان، شام اور ترکی میں رپورٹنگ بھی کر چکی ہیں، انہیں سیاست، امور خارجہ، تعلیم، ماحول،کلچر اور اسپورٹس میں رپورٹنگ کا تجربہ ہے۔
منتخب