حکومت مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے سنجیدگی کامظاہرہ کرے، اعجاز الحق

حکومت مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے سنجیدگی کامظاہرہ کرے، اعجاز الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈاہرانوالہ(نامہ نگار)حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عملی اقدامات کرے اور مسلمان ممالک کے سر براہان کی عالمی کانفرس بلا کر کشمیر کے مسئلے کا حل نکالا جائے۔بھارت جان لے کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے ہم کشمیریوں پر ظلم کسی صورت برداشت نہیں کریں (بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

گے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ،سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق نے اپنے دورہ ڈاہرانوالہ کے دوران سینئر صحافی و کالم نگار میاں میر احمد مستانہ سہروردی سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اعجاز الحق نے مزید کہا کہ کسی بھی اہم مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے میڈیا کا  بہت بڑا رول ہوتا ہے۔عالمی میڈیا کو چاہیے کہ وہ بھر پور طریقے سے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لیے کردار ادا کرے تاکہ پوری دنیا کے سامنے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم اور بربریت بے نقاب ہوں۔کشمیر ہمارے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ہم کسی صورت کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔مودی سرکار نے پلاننگ کے تحت کئی ماہ سے کشمیریوں کو اپنے گھروں میں محصور کر رکھا ہے۔کشمیر میں انسانی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں،کشمیری مسلمان بھوکے پیاسے مر رہے ہیں لیکن عالمی دنیا خاموش ہے۔اگر موجودہ صورتحال میں کشمیرایشو پر مخلصانہ کردار ادا نہ کیا گیا تو اس کا انجام خطر ناک ہو گا۔بھارت پر عالمی دباؤ بڑھانے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر اعجاز الحق کے ہمراہ سابق ایم پی اے (وائٹل گروپ) چوہدری غلام مرتضیٰ و مسلم لیگ (ضیاء) کے مقامی رہنماء بھی موجود تھے۔
اعجازالحق