ٹاسک فورس کا جہانیاں میں چھاپہ‘ 1500میٹر‘ غیر قانونی گیس پائپ لائن برآمد

  ٹاسک فورس کا جہانیاں میں چھاپہ‘ 1500میٹر‘ غیر قانونی گیس پائپ لائن برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) ٹاسک فورس ڈسٹری بیوشن سوئی گیس ملتان ریجن کی بڑی کارروائی‘غیر قانونی طور پر ڈالا جانے والا 2 انچ قطر کا 1500 میٹر سے زائد پائپ اکھاڑ لیا۔ غیر قانونی پائپ لائن بچھانے میں ملوث ٹاؤٹ موقع سے فرارہو گئے۔انچارج ریجنل ٹاسک فو رس تحسین اللہ خان نے تمام(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)
ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ تفصیل کے مطابق سوئی گیس ڈسٹری بیوشن ٹاسک فورس ملتان کو اطلاع ملی تھی کہ ملتان دنیا پور روڈ پر جہانیاں کے135 دس آر جدید رحیمہ چوک کے مقام پر بروٹی والا میں محمد عاشق اور ماسٹر ارشاد نامی ٹاؤٹوں نے لوگوں سے پانچ ہزار روپے فی گھر اکٹھے کرکے غیر قانونی طور پر سوئی گیس کی نئی لائن ڈالنے کا کام شروع کیا ہوا ہے جس پر فوری طور پر سوئی گیس ٹاسک فورس کے انچارج تحسین اللہ خان نے فوری طور پر ٹیم کے ہمراہ کامیاب ریڈ کیا اور موقع پر ڈالا جانے والا 1500 میٹر کے لگ بھگ پائپ اکھاڑ کر اپنے قبضے میں لے لیا جبکہ عاشق اور ماسٹر ارشاد نامی ٹاؤٹ موقع سے فرار ہو گئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انچارج ٹاسک فورس تحسین اللہ نے بتایا کہ یہ سارا پائپ بغیر منظوری کے ڈالا جا رہا تھا جس کا ہمارے پاس کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ ہمیں موقع پر مکینوں نے بتایا کہ ٹاؤٹوں نے ہم سے فی کس5ہزار روپے لے کر یہ غیر قانونی پائپ ڈالنے کا شروع کروایا تھا۔ہم ان 2 افراد عاشق اور ماسٹر ارشاد کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد میں درخواست دے رہے ہیں۔
چھاپہ