جلالپور پیر والا، پولیس مقابلہ، 4ڈاکو ہلاک، اسلحہ، موٹر سائیکل بر آمد، مفرور ملزموں کی تلاش شروع
ملتان (وقا ئع نگار)تھانہ صدر جلالپور پیر والا کے علاقے پرمٹ روڈ حاجی پل کے قریب نامعلوم ڈاکوؤں کا پولیس کے ساتھ مقابلہ ہوا۔مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہوئے۔ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں میں سے ایک کی شناخت شوکت عرف شوکی سے ہوئی ہے جو رابری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا اور علاقے میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ باقی ہلاک ڈاکوو?ں کی شناخت کی جا رہی ہے۔حاجی پل کے قریب 9 سے 10 مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگایا ہوا تھا جس دوران وہ لوگوں کو لوٹنے میں مصروف تھے۔پولیس کو اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔(بقیہ نمبر10صفحہ12پر)
پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت ڈاکوؤں پر فائرنگ کی۔کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کے دوران ڈاکو رات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس نے قریب جا کر دیکھا تو 4 ڈاکو زخمی حالت میں پڑے تھے جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔فائرنگ سے پولیس کی گاڑی بھی شدید متاثر ہوئی۔جبکہ پولیس ملازمین نے گاڑی کی اوٹ اور زمین پر لیٹ کر جان بچائی۔علاقہ کی ناکہ بندی کروا دی گئی ہے اور فرار ہونے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔فرار ہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ہلاک ڈاکوو?ں سے 2 کلاشنکوف، 2 بریٹا پسٹل اور ایک موٹر سائیکل 125 برا?مد کیا گیا۔وقوعہ کی اطلاع پر تمام سینئر افسران موقع پر پہنچے۔
مقابلہ