رحیم یار خان‘ شادی شدہ خاتون آشنا کے ہاتھوں قتل
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)شادی شدہ خاتون کو آشنا نے معمولی تکرار پرگلے میں دوپٹے کاپھندا دیکر موت کے گھاٹ اتاردیا اور لاش فصل کماد میں پھینک کرفرارہوگیا، اطلاع پاکر پولیس(بقیہ نمبر18صفحہ12پر)
نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی، تفصیل کے مطابق تھانہ ظاہرپیر کی حدود بھٹہ کالونی فتح پورکمال کے رہائشی ماجد علی نے پولیس کواپنی شکایت میں بیان کیا کہ گزشتہ سے پیوشتہ روز بیوی مسماۃ پروین بی بی جس کے ملزم محمدماجد نامی شخص سے تعلقات استوار کررکھے تھے جس کی عدم موجودگی میں اس کی بیوی پروین بی بی کو ملزم آشنا محمد ماجد ہمراہ لے گیا اور معمولی تکرار پر ملزم آشنا محمد ماجد نے اس کی بیوی پروین بی بی کو گلے میں دوپٹہ کاپھندا دیکر موت کے گھاٹ اتاردیا اورلاش قریبی کماد کی فصل میں پھینک کر موقع سے فرار ہوگیا۔اطلاع پاکر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی، شوہر ماجدعلی کی رپورٹ پر پولیس نے قتل کامقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
قتل