چیف ایگزیکٹو آفیسرایجوکیشن اتھارٹی ملتان کی تعیناتی کیلئے3رکنی پینل تیار

  چیف ایگزیکٹو آفیسرایجوکیشن اتھارٹی ملتان کی تعیناتی کیلئے3رکنی پینل تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان کی تعیناتی کے لئے تین رکنی پینل تیار کرلیا گیا۔تفصیل کے مطابق سی ای او ایجوکشن ملتان کیلئے امیدوار کا فیصلہ نہیں ہوسکا، ذرائع کا کہناہے کہ اس وقت ریاض خان کی سی ای او تعیناتی کیلئے سمری وزیر اعلیٰ ہاؤس میں موجودہے مگر دوسری طرف تین رکنی پینل بھی تیار کرلیاگیا ہے جس میں حافظ قاسم، محمد ادریس اور ریاض خان کے نام شامل ہیں۔ اگر سوموار کو ریاض خان کے احکامات جاری نہیں ہوتے تو اس پینل کو بھیج دیا جائے گا تاکہ قانونی(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

تقاضے پورے کرتے ہوئے سی ای او کو تعینات کیا جاسکے۔
تیار