برآمد کنندگان کیلئے ریفنڈز کی مد میں 17.6 ارب کے اجرا کی منظوری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکسٹائل ڈویژن نے برآمد کنندگان کو ریفنڈز کی مد میں 17 ارب روپے سے زائد رقم کے اجرا کی منظوری دیدی۔تفصیلات کے مطابق سیکریٹری ٹیکسٹائل ڈویڑن سردار احمد نواز سکھیرا نے برآمد کنندگان کو ریفنڈز کی مد میں 17 اعشاریہ 6 ارب اجرا کی منظوری دیدی ہے، برآمد کنندگان کیلئے ریفنڈز اجراء کے بعد ریفنڈز کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے میں آسانی ہوگی۔وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ برآمدات میں اضافہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، موجودہ حکومت نے ٹیکسٹائل ویلیو چین کو ہر ممکن سہولت دی، ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت زیر التوا واجبات کی ادائیگی کر رہی ہے، 2009ء سے 2011ء کی ڈی ایل ٹی ایل سکیم کی مد میں 2.54 ارب اور 4 ارب 68 کروڑ واجب الادا ہیں، جبکہ 2016ء سے 2017ء تک کی سکیم کی مد میں 30 کروڑ سے زائد واجبات ہیں اور موجودہ حکومت نے ان واجبات کو فوری ادا ئیگی کی منظوری دیدی ہے۔
ریفنڈز اجرامنظوری