کلبھوشن یادیو سے ملاقات،بھارت کی دوسری بار قونصلر رسائی کیلئے درخواست

  کلبھوشن یادیو سے ملاقات،بھارت کی دوسری بار قونصلر رسائی کیلئے درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(آن لائن)بھارت کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا ہے کہ بھارت کلبھوشن یادیو کے حوالے سے مسلسل پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہے۔نئی دہلی میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے احکامات کی روشنی میں بھارت نے پاکستان سے کلبھوشن یادیو کو دوسری بار قونصلر رسائی دینے کی درخواست کی ہے۔تاہم پاکستان کی طرف سے اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا گیا،انہوں نے کہا ہے کہ امید ہے کہ پاکستان کلبھوشن یادیو کو دوسری بار بھی بھارتی ہائی کمشن کے حکام سے رابطے کی اجازت دے گا۔ واضح رہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو جاسوسی اور دہشتگردی کے جرائم میں پاکستان میں زیرحراست ہے۔و زارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا تھا کہ زیر حراست بھارتی جاسوس کمانڈر کلبوشن یادیو پر نئی دہلی کے ساتھ کوئی ”ڈیل“ نہیں ہورہی۔ پاک فوج کے ترجمان پہلے ہی کلبھوشن یادیو کیس پر عالمی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی خبروں کو قیاس آرائیاں قرار دے چکی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -