وائٹ ہاؤس کا صدر ٹرمپ کے مواخذہ کی سماعت میں تعاون نہ کرنے کا فیصلہ 

  وائٹ ہاؤس کا صدر ٹرمپ کے مواخذہ کی سماعت میں تعاون نہ کرنے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(اظہر زمان، بیوروچیف) وائٹ ہاؤس نے کانگریس کے ایوان نمائندگان کی طرف سے صدر ٹرمپ کے مواخذے کی انکوائری میں تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سپیکر نینسی پلوسی کی ہدایت پر کانگریس کمیٹیاں تفتیشی کارروائیوں کے درمیان شہادتیں حاصل کر رہی ہیں۔ ا نٹیلی جنس کمیٹی دو ماہ کی تفتیش مکمل کر کے اپنی تفصیلی رپورٹ جاری کر چکی ہے اور اب آخری مر حلے پر جوڈیشری کمیٹی نے شہادتوں کے حصول کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جو 12 دسمبر کو مکمل ایوان میں قرارداد کا مسودہ منظوری کیلئے پیش کرے گی۔ وائٹ ہاؤس کے مشیر پیٹ سپولون نے جوڈیشری کمیٹی کے چیئرمین جیرالڈ نیڈلر کے نام ایک پیغام میں سماعت میں تعاون نہ کرنے کی اطلاع دی ہے۔ ایک مختصر خط میں انہوں نے لکھا ہے کہ ایوان نمائندگان کے ڈیموکریٹک ار کان پہلے ہی اس تماشے سے امریکہ کا بہت ہی قیمتی وقت ضائع کر چکے ہیں۔ ان کی رائے میں یہ امریکی تاریخ میں مواخذے کے ذ ریعے انتہائی غیر منصفانہ، انتہائی جانبدار اور غیر آئینی کوشش ہے۔ جوڈیشری کمیٹی کل بروز پیر کی صبح انٹیلی جنس کمیٹی اور جوڈیشری کمیٹی سے منسلک وکلاء کی شہادتیں ریکارڈ کرے گی۔
وائٹ ہاؤس فیصلہ

مزید :

صفحہ اول -