سال میں 2بار بیرون ملک جانیوالوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ 

        سال میں 2بار بیرون ملک جانیوالوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت نے سال میں دو بار سے زائد بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور وفاقی تحقیقاتی اداے کے درمیان تسلسل کے ساتھ بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کے بارے میں آن لائن معلومات کے تبادلہ کے میکنزم پر اتفاق ہو گیا ہے۔ایف بی آر نے مالی سال 18۔2017  سے اب تک تسلسل کے ساتھ بیرون ممالک سفر کرنے والے پاکستانیوں کا ڈیٹا مانگ لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دستیاب دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ سال میں دو بار سے زیادہ بیرون ممالک جانے والے شہری مسلسل بیرون ممالک جانے والوں میں شمار کیے جائیں گے۔ایف آئی اے ریگولر بنیادوں پر ہر چھ ماہ بعد بیرون ملک سفر کرنے والوں کا ڈیٹا دے گی اور ڈیٹا کی بنیاد پر لوگوں کے پروفائل تیار کیے جائیں گے۔
ٹیکس نیٹ

مزید :

صفحہ اول -