جی سی یو کے وائس چانسلر نے کالا شاہ کاکو کیمپس کا دورہ کیا

جی سی یو کے وائس چانسلر نے کالا شاہ کاکو کیمپس کا دورہ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کا لا شاہ کاکو میں نئے کیمپس کا دورہ،ترقیاتی کامو ں کا جائزہ لیا اور مختلف کامو ں میں تاخیرپر تشویش کا اظہار کیا۔وائس چانسلر نے ہدایات جا ری کی کہ گراؤنڈ لیولنگ، پینے کا صاف پا نی،بجلی کے نئے فیڈراور ٹرانسپورٹ کے کا مو ں کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ اگلے تعلیمی برس سے اس کیمپس میں تعلیمی سر گرمیو ں کا آغاز ہو سکے۔

کیمپس انجینئر شا ہد حسین آبر و نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ ایک اکیڈمک اور ایک ہا سٹل مکمل ہو چکے ہیں اورصرف ایڈمنسٹر یشن بلاک میں 25فیصد کام باقی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کالا شاہ کا کو کیمپس کیلئے زمین 2009 میں فراہم کی گئی تھی جبکہ پی سی ون کیلئے ہا ئر ایجو کیشن کمیشن کی جا نب سے 288 ملین 2016 میں دیئے گئے تھے۔اس پی سی ون کے مکمل ہونے کی مد ت 4سال تھی۔اس مو قع پرڈین فیکلٹی آف لینگوئج اسلامک اینڈ اورینٹل لزننگ پروفیسر ڈاکٹر سلطان شاہ،رجسٹرا ر صبور احمد خان اور ڈائریکٹر سہولیات یو سف بشیر بھی مو جو د تھے۔