سید عبدالرشید کا لیاری ٹراما سینٹر کا دورہ،تعمیرات پر عدم اطمینان

          سید عبدالرشید کا لیاری ٹراما سینٹر کا دورہ،تعمیرات پر عدم اطمینان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین ورکس اینڈ سروسز کمیٹی رکن سندھ اسمبلی و امیر جماعت اسلامی کراچی جنوبی سید عبدالرشید کا سندھ گورنمنٹ لیاری ٹراما سینٹر کا دورہ،بروقت تعمیرات کی تکمیل نہ ہونے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سید عبدالرشید کا کہنا تھا کہ دو سال کی طے شدہ مدت کا پروجیکٹ پانچ سال میں بھی مکمل نہ ہوسکا،انہوں نے تعمیرات کا جائزہ لینے کے لیے تمام فلورز،وارڈز،آپریشن تھیٹر،لیب اورلفٹ کا خود جائزہ لیا،اس موقع پرپر وجیکٹ ڈائریکٹر،ورکس ڈیپارٹمنٹ سندھ کے افسران اور انجینئرز نے چئیرمین ورکس کمیٹء کو بریفنگ دی،سید عبدالرشید کا کہنا تھا کے بحیثیت چیئرمین ورکس کمیٹی اور لیاری سے منتخب نمائندہ اس پروجیکٹ کی نگرانی خود کرونگا،247 ملیں روپے کے اخراجات کے بعد بھی عمارت میں کیے گئے کام تسلی بخش نہیں اور نہ ہی ورک آرڈر کے مطابق چیزیں عمارت میں موجود ہیں،عمارت کی تعمیر بھی بظاہر پی سی میں درج پیمائش کے مطابق نہیں کی گئی ہے، چیئرمین ورکس کمیٹی سید عبدالرشید نے ورک آرڈر،لاگت اور اسکی تمام تفصیلات طلب کرتے ہوئے پروجیکٹر ڈائریکٹر کو رواں مالی سال کے اختتام سے پہلے سندھ گورنمنٹ لیاری ٹراما سینٹر کی تعمیرات مکمل کر کے محکمہ صحت کے حوالے کرنے کی ہدایت جاری کردیں،انکا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ سندھ حکومت کے تعاون سے لیاری کے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات میسر آسکیں اور وہ اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔