دی پریذیڈنٹس کپ گالف ٹورنامنٹ 12 دسمبر سے شروع ہوگا
میلبورن(یواین پی)دی پریذیڈنٹس کپ گالف ٹورنامنٹ کا 13 واں ایڈیشن 12 دسمبر سے میلبورن میں شروع ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایونٹ میں دنیائے گالف کی نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کیلئے میدان میں اترینگے۔ ٹورنامنٹ میں امریکی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی، امریکی ٹیم کے کپتان شہرہ آفاق گالفر ٹائیگرو ووڈ ہوں گے،ایونٹ چار روز جاری رہنے کے بعد 15 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔