بی پی ایل میں شریک تمام 7 ٹیموں کے ہمراہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اینٹی کرپشن ایجنٹ موجود ہو گا

    بی پی ایل میں شریک تمام 7 ٹیموں کے ہمراہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اینٹی کرپشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈھاکہ(آئی این پی)بنگلادیش پریمیر لیگ(بی پی ایل) میں شریک تمام 7 ٹیموں کے ہمراہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اینٹی کرپشن ایجنٹ موجود ہو گا۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) چیف نظم الحسن نے فرنچائزز کو آئی سی سی اینٹی کرپشن ایجنٹ کی موجودگی سے متعلق آگاہی دیدی ہے جن کا کہنا ہے کہ ہم کھیل کو کرپشن سے پاک رکھنے کیلئے انتہائی سنجیدہ ہیں۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے سٹار آل رآنڈر شکیب الحسن مشتبہ شخص کی پیشکش سے متعلق حکام کو بروقت رپورٹ نہ کرنے کے باعث 2 برس کی پابندی کا شکار ہو چکے ہیں۔