پی ایس ایل فائیو، کئی نامور کھلاڑی کسی ٹیم نے منتخب نہیں کئے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل سیزن 5 میں نامور ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی جگہ نہ بناسکے۔پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا نام گولڈ کیٹگری میں موجود تو تھا لیکن کسی بھی ٹیم نے انہیں خریدنے کی زحمت گوارا نہ کی، ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ عمران نذیر بھی کسی ٹیم کو متاثر نہ کرسکے، حارث سہیل، محمد سمیع بھی نظر انداز ہو گئے، اسی طرح فاسٹ بولر عمر گل، مستقبل کے بہترین بیٹسمین سمجھے جانے والے عابد علی، عمران خان جونیئر، میر حمزہ، مختار احمد، سعد نسیم، ذوالفقار بابر، عثمان صلاح الدین، عمران فرحت کو بھی کسی بھی ٹیم نے منتخب نہیں کیا۔اس طرح پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں غیر ملکی اسٹارز بھی ایکشن میں دکھائی نہیں دے سکیں گے، جنوبی افریقہ کے اوپنر ہاشم آملہ، جے پی ڈومنی، ویسٹ انڈیز کے ڈوائن براوو بھی کسی بھی ٹیم کو متاثر نہ کرسکے،ویسٹ انڈیز ہی کے سنیل نرائن، ایون لوئیس، سری لنکا کے انجیلو میتھیوز، تھیسارا پریرا بھی منتخب نہ ہوسکے، انگلینڈ کے عادل رشید اور ہیری گورنی کو بھی کسی ٹیم نے پک نہ کیا جب کہ بنگلہ دیش کے مجیب الرحمان، افغانستان کے راشد خان اور محمد نبی بھی پاکستان سپر لیگ کے دوران ایکشن میں دکھائی نہ دے سکیں گے۔