قرآن پاک کے گستاخ کو تحفظ دینا مسلمانوں کے جذبات بھڑکانے کے مترادف ہے

    قرآن پاک کے گستاخ کو تحفظ دینا مسلمانوں کے جذبات بھڑکانے کے مترادف ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سٹی رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران لاہور کے صدر ملک امانت علی نے کہا ہے کہ ناروے حکومت کی جانب سے قران پاک کے گستاخ کو تحفظ دینا مسلمانوں کے جذبات بھڑکانے کے مترادف ہے،میر ی حکومت سے اپیل ہے کہ اس معاملے کو فوری طور اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسلام امن کا مذہب ہے لیکن امن کو ہماری کمزروی نہ سمجھا جائے ہم گستاخی رسول اور گستاخی قران پاک کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے۔