فیکٹری میں آگ لگنے سے 40 سے زیادہ افراد ہلاک

فیکٹری میں آگ لگنے سے 40 سے زیادہ افراد ہلاک
 فیکٹری میں آگ لگنے سے 40 سے زیادہ افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں موجود ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 40 سے زیادہ افراد ہلاک  جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔بی بی سی کے مطابق آگ اتوار کی صبح پرانی دلی کی اناج منڈی میں ایک فیکٹری کے کئی منزلہ پرانے کوارٹرز میں لگی جس پر قابو پانے کیلئے فائربریگیڈکی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی . 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو اس کثیر منزلہ عمارت میں درجنوں مزدور سوئے ہوئے تھے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دہلی میں فائر ڈپارٹمنٹ کے سربراہ اتُل گارگ نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ان کی ٹیم نے جائے حادثہ سے مجموعی طور پر 63 افراد کو نکالا تھا لیکن ان میں سے 43 کی موت ہوگئی ہے۔

زخمیوں کو لوک نایک ہسپتال ( ایل این جے پی) میں داخل کرایا گیا ہے۔ ہسپتال کی ڈاکٹر ریتو سکسینا نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے واقعے کو قیمتی جانوں کا غمناک نقصان قراردیا ہے۔جس فیکٹری کو آگ لگی ہے وہ شہر کے انتہائی گنجان آباد علاقہ میں موجود ہے جہاں چھوٹی مارکیٹیں اور گھر موجود ہیں۔رپورٹ کے مطابق تنگ راستوں کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔پولیس کے مطابق پچاس افراد کو بچالیاگیاہے اور انہیں ہسپتا ل میں طبی امداد دی جارہی ہے۔