دعا منگی کی بازیابی کے بعد والد ڈاکٹر نثار احمد منگی نے خاموشی توڑ دی

دعا منگی کی بازیابی کے بعد والد ڈاکٹر نثار احمد منگی نے خاموشی توڑ دی
دعا منگی کی بازیابی کے بعد والد ڈاکٹر نثار احمد منگی نے خاموشی توڑ دی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں ایک ہفتہ قبل اغواءہونے والی دعا منگی آ خر کار خیریت سے اپنے گھر پہنچ گئی ہے تاہم میڈیا میں یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ دعا منگی کو تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا کیا گیا ہے تاہم اہل خانہ کی جانب سے کسی قسم کی بھی تفصیلات جاری نہیں کی جارہی ہیں اور انہوں نے تمام معاملات کو صیغہ راز میں رکھا ہواہے اور پولیس کے ساتھ بھی تعاون نہیں کیا جارہا۔

تفصیلات کے مطابق دعا منگی کی گھر واپسی پر ان کے والد ڈاکٹر نثار احمد منگی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ” اللہ کی رحمت اور سندھ سمیت پاکستان بھر کے عوام کی دعاﺅں کے باعث میری بیٹی دعا منگی باحفاظت گھر پہنچ گئی ہے ، میں میڈیا سے تعلق رکھنے والے اپنے دوستوں کا دل سے شکرگزار ہوں جبکہ خصوصی طور پر سول سوسائٹی کا جنہوں نے اس کڑے وقت میں ہماری مدد کی اور اپنے خیالات ہم تک پہنچائے ۔

لڑکی کے ماموں وسیم منگی نے بھی دعا منگی کے گھر واپس آنے کی تصدیق کر دی تھی جبکہ میڈیا میں یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ دعا منگی کے اہل خانہ پولیس کے ساتھ کچھ بھی تعاون نہیں کر رہے ہیں جبکہ گھر والے پہلے ہی پولیس کی کارروائی پر عد م اطمینان کا اظہار کر چکے ہیں ، پولیس افسران کا کہناہے کہ رابطے کر رہے ہیں ۔

مزید : قومی


loading...